ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا آئین انصاف غلامی سے نجات دلانے کی بات کرتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے “میٹ دی پریس “پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک شدید مشکلات کی زد میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک بحران سے نکلے، ہمارے ملک کا ائین انصاف غلامی سے نجات دلانے کی بات کرتا ہے۔ جب اپنی مرضی سے لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے تو آئین کی بالا دستی ختم ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں تو ہر حد پار کردی گئی، میں حیران ہوں ووٹ کو عزت دینے والی بات کرنے والوں نے خوشی سے اس کام کو قبول کیا، ہم سپریم کورٹ اعلیٰ اداروں تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے۔ ظلم کا یہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چلے گا جو زیادہ دیر کرے گا اور زیادہ بڑا نقصان کرے گا۔ جماعت اسلامی اج سب کو دعوت دیتی ہے کہ ائیں اور بیٹھ کر ائیں کے تحفظ کی بات کریں۔ جماعت اسلامی اپنے اندر اخلاقی وزن رکھتی ہے اور تمام سیاسی پارٹی بیٹھ کر ائینی اختیارات حاصل کریں۔