بہن بھائی گھر کی دہلیز پر لٹ گئے،   کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی

25 Apr, 2024 | 04:17 PM

 عابد چوہدری: لاہور میں بہن بھائی اپنے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔ 
ستوکتلہ میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری آصف لطیف اپنی بہن کے ہمراہ میڈسن لیکر گھر کی دہلیز پر پہنچاتھا کہ ڈاکو بھی پہنچ گئے۔ہیلمٹ پہنے دوڈاکوؤں نے بھائی بہن کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر واردات کی۔ڈاکو خاتون سے 13لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ستوکتلہ پولیس نے آصف لطیف کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں