لیسکو  کا  بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ہزاروں افراد  گرفتار ،کنکشن منقطع 

25 Apr, 2024 | 04:12 PM

شا ہد لطیف سپرا : لیسکو  کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ مہم کے دوران ہزاروں افراد کو  گرفتار  کر  کےتین ارب سے زائد کے ڈی ٹیکشن بلز چارج کر لئے گئے۔
بجلی چوروں کیخلاف ہونیوالے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کئے گئے۔

 ڈی ٹیکشن بل کی مد میں باٹا پور کے علاقے میں دو لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپے،ریس کورس کے علاقے میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے جبکہ شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم سے ایک لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی۔

مزیدخبریں