یاسمین راشد، عمر چیمہ، دیگر پر  نو مئی تشدد،حملوں کے مقدمات کی فرد جرم 8 مئی کو عائد ہو گی

25 Apr, 2024 | 03:53 PM

جمال الدین جمالی: انسداد دہشتگردی عدالت میں  نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ،کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے , شیر پاؤ پل پر تقریر ،  جلاؤ گھیراؤ اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے  مقدمات میں  یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ محمود الرشید اور دیگر ملزموں پر فرد جرم 8 مئی کو آئندہ سماعت میں عائد کی جائے گی۔ 

آج  جمعرات کے روز  انسداد دہشتگردی عدالت میں ان مقدمات کی سماعت ہوئی تو عدالت نے حکم دیا کہ جن مقدمات کے چالان کی کاپیاں ابھی تک ملزموں کی نہیں دی گئیں،  آئندہ سماعت پر ملزموں کو  ان مقدمات کے چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔ چالان کی کاپیاں دیئے جانے کے بعد ملزوں پر  ان مقدمات مین فرد جرم عائد کی جائے گی جن کے چالان کی کاپیاں پہلے ملزموں کو دی جا چکی ہیں۔

آج جمعرات کے روز سماعت میں صرف حاضری ہوئی۔  عدالت نے آئندہ سماعت میں کچھ مقدمات میں چالان کی کاپیاں فراہم کرنے اور کچھ مقدمات مین فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

آج کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر جاوید چیمہ اور محمود الرشید کو عدالت لایا گیا۔ صنم جاوید سرگودھا  کو سرگودھا جیل سے لا کر عدالت میں  پیش کیا گیا۔

ان مقدمات میں مسلم لیگ نون کے آفس پر حملہ کرنے کے دو کیس ہیں۔ شیر پاؤ پل  پر باغیانہ تقریریں کرنے، کاڑیاں جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے، کلبرک میں گاڑیاں جلانے اور توڑ پھوڑ کا کیس ہے، کلبرگ نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر جلانے کا کیس ہے۔ 

جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،محمود الرشیدو دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ کچھ مقدمات  میں ملزموں کو چالان کی کاپیاں دی جا چکی ہیں۔ ان مقدمات میں 8 مئی کو ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ جن مقدمات کے چالان کی کاپیاں ابھی ملزموں کی نہیں دی گئیں ان مقدمات کے چالان کی کاپیاں 8 مئی کو ملزموں کو فراہم کی جائیں گی۔  عدالت نے قرار دیا کہ  آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ,صنم جاوید ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف چھ مقدمات میں ٹرائل کی کاروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔   
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے سماعت کی۔ برضمانت ملزمان خود حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔

مزیدخبریں