(شاہین عتیق)پولیس کی طرف سے بجلی چوری کے 30ہزار سات سو چالان پراسیکیوشن میں جمع کرانے پر ساڑھے سترہ ہزار چالان عدالتوں میں سماعت کے لیے بھجوا دیے گئے۔
سیشن کورٹ بجلی چوری کے چالانوں کی تعداد زیادہ ہونے پر سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی دس عدالتیں بجلی چوری کے کیسوں کی سماعت کے لیے مخصوص کر دی۔
گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لیسکو اور پولیس کو بجلی چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے متحرک کر دیا گیا۔
پراسیکیوشن میں پولیس کی طرف سے روزانہ پانچ سے دس چالان بجلی چوری کے سیشن کورٹ بھجوائے جا رہے ہیں۔سیشن کورٹ سے آٹھ یزار بجلی جوری کیسوں میں ملزمان نے ضمانتیں کرا لیں۔
پراسیکیوشن نے پراسیکیوشن جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر عدالتوں سے 369,بجلی چوری کے ملزمان کو بارہ لاکھ تیرہ ہزار جرمانہ کرایا ،دس عدالتوں میں 3540 چالان زیر سماعت ہیں۔