بسام سلطان :ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری،27 افراد نان اور روٹی کی مہنگے داموں فروخت کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے روٹی و نان ریلیف پروگرام کے تحت سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ لاہور میں 1406 مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں 1319 مقامات پر سستی روٹی دستیاب ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ 87 مقامات پر خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جس کی نتیجے میں 39 مقدمات درج ہوئےجبکہ 27 گرفتاریاں کی گئیں۔ لاہور میں87 مقامات پر خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جس میں 39 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 27 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اعلان کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 02 لاکھ سے زائد کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، انعم فاطمہ، نے گڑھی شاہو بازار میں مختلف تندور پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور روٹی نان قیمت ریلیف پروگرام پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری اپنے اردگرد روٹی و نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر ہمیں سوشل میڈیا یا کال پر اطلاع دیں اور روٹی نان پوائنٹس کی شکایت کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہیلپ لائن 0800003245 پراندراج کروائیں۔