ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر جج نے 2 مئی کو دلائل طلب کر لئے

25 Apr, 2024 | 11:49 AM

Ansa Awais

ملک اشرف  : لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے خلاف درخواست  کی سماعت ہوئی تو لاہور ہائیکورٹ نےوکیل اظہرصدیق کے پیش نہ ہونے پرسماعت بغیر کاروائی 2مئی تک ملتوی کردی۔

 جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری ملک نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قمر الزماں قریشی پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کی جانب سے خاتون وکیل سلمیٰ ریاض پیش ہوئیں ۔ 

جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کہاں ہیں ، خاتون وکیل نے جواب دیا وہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے ۔  عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کو 2 مئی کو پیش ہوکر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، الیکشن کمیشن اورہوم سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں