ویب ڈیسک : پنجاب کے ضلع جہلم میں کاپیاں نہ لانے پرسرکاری سکول خاتون ٹیچر نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کنتریلہ کی خاتون ٹیچر نے سوئم کلاس کے طالب علم پر ڈنڈے سے تشدد کیا ، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ طالب علم طلحہ ساجد کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں ، طلحہ کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔