شہر کا موسم گرم اور خشک،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

25 Apr, 2024 | 09:16 AM

Imran Fayyaz

 (کومل اسلم،محمد حماد ) شہر میں موسم گرم اور خشک ،درجہ حرارت 23ڈگری تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق   شہر لاہور اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 ماہرین کے مطابق  آئندہ 24گھنٹے کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے  جبکہ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 11 نمبر پر آگیا۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 144ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 206، ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح 156ریکارڈ اور سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 144ریکارڈ  کی گئی۔

 دوسری جانب  کراچی میں مطلع صاف  ہونے کے باوجود تیز دھوپ کا راج،محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ، گرمی کی شدت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے،شہر میں مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، فضائی آ لودگی  میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی20ویں نمبر پر جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔

 ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 103 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں