معروف بھارتی اداکار سمپت جے رام نے خودکشی کر لی

25 Apr, 2023 | 09:58 PM

ویب ڈیسک :  اداکار کی موت کی تصدیق ان کے دوست اداکار راجیش دھروا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی پوسٹ کے ذریعے کی۔

بھارت کے کنڑ ٹی وی اداکار سمپت جے رام نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی، وہ بنگلورو کے نیلمنگالا میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکار کی موت کی تصدیق ان کے دوست اداکار راجیش دھروا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی پوسٹ کے ذریعے کی۔راجیش دھروا نے لکھا کہ ہم میں تمہاری جدائی کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ابھی بہت سی فلمیں بننا باقی ہیں۔ آپ کے خوابوں کو سچ کرنے کے لیے ابھی بھی کافی وقت ہے، پلیز واپس آجاؤ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمپت کی شادی صرف ایک سال قبل ہوئی تھی ، اور وہ ڈپریشن میں تھے کہ انہیں آفرز نہیں مل رہی تھیں جیسا کہ ان کی توقع تھی جس کی وجہ سے وہ ایسا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو سکتا ہے۔“ آخری رسومات آج ادا کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کنڑ ٹی وی اداکار سمپت جے رام نے کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں جیسے اگنیساکشی اور سری بالاجی فوٹو سٹوڈیو میں اہم کردار ادا کیے ۔

مزیدخبریں