سچن ٹنڈولکر کو 50 ویں سالگرہ پر کیا منفرد گفٹ ملا ؟

25 Apr, 2023 | 08:42 PM

ویب ڈیسک : ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو 50ویں سالگرہ پر ایک نہیں دو بڑے منفرد گفٹ مل گئے ،سڈنی اور شارجہ کے تاریخی سٹیڈیمز میں سٹینڈز منسوب کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریوں کا منفرد ریکارڈ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر نے زندگی کی اننگز کی ففٹی بھی مکمل کر لی ہے ، سالگرہ کے اس موقع پر شارجہ اور سڈنی سٹیڈیم انتظامیہ نے انہیں منفرد گفٹ دیتے ہوئے سٹینڈز لیجنڈری کرکٹر کے نام سے منسوب کر دیئے ، آسٹریلیا میں سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ویسٹ انڈین عظیم بلے باز برائن لارا کو بھی شامل کیا گیا جبکہ شارجہ کی انتظامیہ نے جلد لیجنڈ جاوید میانداد کو بھی ایسے ہی اعزاز سے نوازنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزیدخبریں