ٹوئٹر کا ٹوئٹس کے حوالے سےبڑی تبدیلی لانے کا اعلان

25 Apr, 2023 | 06:07 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ٹوئٹر نے صارفین کے ٹوئٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسے ٹوئٹس میں لیبلز کا اضافہ کیا جائے گا جن کی رسائی کو محدود کیا جائے گا۔ایلون مسک کی زیرملکیت کمپنی نے اس تبدیلی کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیا ہے۔اس سے قبل کمپنی نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ لیبلز سے کمپنی کی جانب سے نفرت انگیز ٹوئٹس کی رسائی کو محدود کرنے کے عمل میں زیادہ شفافیت آئے گی۔

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹوئٹس کی رسائی کو محدود کرنے سے اظہار رائے کی آزادی متاثر نہیں ہوگی۔اب ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹوئٹ کرنے والے کے ساتھ ساتھ دیگر صارفین کو بھی لیبلز نظر آئیں گے اور ان لیبلز پر لکھا ہوگا کہ پیغام کی رسائی کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر محدود کی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر انفورسمنٹ پالیسی کے مطابق اس طرح کے لیبل والی ٹوئٹس سرچ رزلٹس، ریکومینڈیشنز یا ٹائم لائنز پر نظر نہیں آئیں گی۔اسی طرح یہ ٹوئٹس فار یو اور فالوونگ ٹائمنز پر بھی نظر نہیں آئیں گی۔جس ٹوئٹ پر لیبل لگایا جائے گا، اس پر صارف فیڈ بیک دے سکے گا۔

مزیدخبریں