پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 2 ماہ کی توسیع مل گئی

25 Apr, 2023 | 12:01 PM

Ansa Awais

(احمد رضا) پیٹرن اِن چیف پی سی بی وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا صوابدیدی اختیاراستعمال کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 2 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔

  وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو 2 ماہ کی توسیع دے دی ہے۔  پیٹرن اِن چیف پی سی بی وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا صوابدیدی اختیاراستعمال کرتے ہوئے  توسیع دی ہے۔ پی سی بی کمیٹی کو   2 ماہ کی توسیع کا سرکاری مراسلہ جاری کر دیا گیا جو سٹی42 کو موصول ہو گیا ہے۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اب 21 جون تک برقرار رہے گی، ضابطے کے مطابق 13 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کے لیے 2 نامزدگیوں کی سمری وزیراعظم آفس بھیجی گئی تھی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے اس توسیع سے پہلے وضاحتی چٹھی ارسال کی گئی اور کارکردگی رپورٹ بھی مانگی گئی تھی۔
 

مزیدخبریں