ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین میزبان کو فارغ کردیا

 فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین میزبان کو فارغ کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان  ٹککرکارلسن  اور ان کے سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر جسٹن ویلز  کو فوری طورپر فارغ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہی روز پہلے فاکس نیوز نے صدارتی الیکشن فراڈ کے جھوٹے الزامات لگانے پر 787ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی، کارلسن کا نام ڈومینین ووٹنگ سسٹم کیس میں بھی آیا تھا جبکہ میزبان  پران کی سابقہ پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کارلسن کے شو کو نسل پرستی پر مبنی اور امیگرینٹ مخالف تصور کیا جاتا تھا۔