حمزہ سے حلف کیوں نہیں لیا گیا؟ صدرمملکت کاجواب آگیا

25 Apr, 2022 | 11:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف لینے کا معاملہ لٹک گیا،صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے دو خطوط کا جواب دیدیا، صدر مملکت عارف علوی کا جواب24 صفحات پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کےمطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کا معاملے میں صدر مملکت نے گورنر کا خط وزیراعظم سیکریٹر یٹ کو ارسال کردیا،خط میں گورنر پنجاب نے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات بیان کی تھیں،صدر مملکت نے جواب میں گورنر پنجاب کا خط بھی ساتھ لگا دیا۔

خط میں کہاگیا ہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی خلاف ورزیوں کامثالی کیس قراردیا، گورنر کے مطابق سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہونے کی دلیل ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ اور ویڈیوز کے شواہد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق نہیں ۔

قبل ازیں، لاہور ہائی کورٹ کا رٹ پیٹیشن نمبر 24320/2022 میں دیا گیا آرڈر بھی آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں