(جنید ریاض)سکولوں میں قرآن کی لازمی تعلیم پر عملدرآمد کا معاملہ، مانٹیرنگ ٹیمیں 26 اپریل سے سکولوں کا وزٹ کریں گی ۔
قرآن مجید کی لازمی تعلیم کیلئے ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیمیں کل سے سکولوں کا سرپراز وزٹ کریں گی۔
ٹیمیں سکولوں میں قرآن لازمی تعلیم کو بطور الگ مضمون اور اس کے پریڈ کو یقینی بنائیں گی، سکولوں میں بنائے گئے ٹائم ٹیبل کا بھی جائزہ لیں گی۔مذکورہ ٹیمیں سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کمپیوٹر لیبز، سکولوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیں گی۔