(ویب ڈیسک)پاکستان میں کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز لاہور میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو معیشت کے لئےبین الاقوامی تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے ، عمران خان اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ امریکا میں پاکستان کا کوئی نام لینے والا بھی نہ بچے۔ عمران خان کا مقصد کیا ہے پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں؟
اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم کیوبا کے لوگوں کے لیے گہرا احترام کرتے ہیں اور کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے پیار بھرے تعلقات ہیں۔ ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ پاکستان میں 2005 کے زلزلے کے بعد کیوبا کے ڈاکٹروں نے کس طرح بہادری کا کردار ادا کیا۔ میرے ریمارکس صرف خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھے۔
بعد ازاں احسن اقبال کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے پاکستان میں کیوبا کے سفیر کا کہناتھا کہ اپنی ٹوئٹ میں کیوبا کے سفیر کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کی جانب سے لاہورپریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکرکیا گیا۔ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کے لئےحقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا۔