ہمیں حکومت کی ضرورت نہیں؛ خورشید شاہ کا بڑا بیان آگیا

25 Apr, 2022 | 08:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالو،چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ریاست بنے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہناتھا کہ عمران خان سلیکٹڈ تھا دھوکے سے آیا، عمران خان ابھی رو رہا ہے چیخ رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آگئی، عمران خان کو کہا تھا اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالو، عمران خان نے کہا یہ مجھ سے ،این آر او مانگ رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے سوال کیا کہ عمران خان عوام کو بتاؤ کہ4سالوں میں تم نے کیا کیا؟ عمران خان نے آئین کے خلاف ورزی کی، آئین سے ٹکراؤ کیا ،ہمیں حکومت کی ضرورت نہیں، چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ریاست بنے،ہم نے تمام پارٹیوں سے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر چلو باہر نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر کا کہناتھا کہ وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی کرسی سے تعفن صاف کررہے ہیں،تحریک انصاف کےکارکن ڈنڈے لےکر پی ٹی وی پر چڑھ دوڑے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے افسروں اور اہلکاروں پر تشدد کیا،اس وقت بھی حکومت نہیں گری تھی اب بھی نہیں گرے گی۔

خرم دستگیر کا مزید کہناتھا کہ یہ جھوٹ اور سچ، دھمکی اور آئین کا مقابلہ ہے،تحریک انصاف فاشسٹ جماعت ہے،فارن فنڈنگ کیس مزید آگے چلے گا۔

مزیدخبریں