کارکن تیار رہیں،عمران خان کا دھرنے کا اعلان

25 Apr, 2022 | 08:39 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ سب کارکنوں پاکستانیوں کو کہتا ہوں تیار رہیں،اسلام آباد آنے کی تیاری کرلیں چند ہفتے میں کال دوں گا،جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا عوام نے میرے ساتھ بیٹھنا ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کو 26 ویں سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ 26 سال پہلے چند دوستوں نے لاہور میں پارٹی کاآغاز کیاتھا،مقصد تھا نظریہ پاکستان کے اصولوں پر نیا پاکستان بنائیں ، ہمارے 3 بنیادی اصول ہیں، خوددار پاکستان جوکسی کی غلامی نہ کرے ،ہر جگہ ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو۔

عمران خان نے کہاکہ دوسرا اصول فلاحی ریاست ایک انسانیت کا نظام ہے ، مقصد کمزور طبقے کی مدد تاکہ اس طبقے کو غربت سے اوپر اٹھایا جائے،کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوتی،انصاف کا مطلب ہے سب قانون کے نیچے ہوں، یہ نہیں ہو سکتا کہ طاقتور قانون سے اوپر ہو جو مرضی چاہے کرے۔

مزیدخبریں