نمرہ اور شاہ رخ  کے درمیان دوستی کیسے ہوئی؟ والدہ نے بتا دیا  

25 Apr, 2022 | 08:05 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے سعود آباد کی پسند کی شادی کرنیوالی نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی کیسے ہوئی، والدہ نے سب کچھ بتادیا۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نمرہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، میڈیا سے پتہ چلا کہ اس نے نکاح کرلیا،  پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی نمرہ کی والدہ  کا مزید کہناتھا کہ پب جی گیم پر نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی ہوئی تھی ، شاہ رخ سے 5 دن سے رابطہ کررہی تھی لیکن کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ 14 سال کی لڑکی کانکاح کس قانون کے تحت کیا گیا؟اس نکاح کو نہیں مانتی ، میری بچی کو واپس لایا جائے ۔

مزیدخبریں