(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، ،طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ چار ہزا ر چھ سے میگاواٹ سے زائد ہو چکی ہے ،بجلی کی فراہمی کو 3،700 سو میگاواٹ تک محدود کیا گیا ہے، 900میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
لیسکو میں شارٹ فال بڑھنے کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔