ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان، الرٹ جاری

Extreme Heat wave,Pdma,alert related departments
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کےمطابق گرمی کی لہر 26 اپریل  سے 2 مئی تک جاری رہنے  جبکہ صوبے کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں 7-8 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے  پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو گرم موسم کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں۔

  دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔