لاپتہ ہونیوالی نمرہ کی شادی کی ویڈیو منظرعام پر

25 Apr, 2022 | 06:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی نمرہ کا شادی کے بعد بیان سامنے آگیا۔نمرہ کی شوہر کی شادی کی فوٹیج ٹونٹی  24نیوز نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقہ سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی نمرہ نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا جبکہ نمرہ کاظمی کا بیان بھی 24نیوز نے حاصل کرلیا، نمرہ کاظمی کا کہناتھا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا۔

 وکیل قاضی ثنااللہ ایڈوکیٹ کانے کہا کہ 18اپریل کر نمرہ شوہر  کےساتھ میرے پاس آئی تھی، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آج کیس دائر کیا، نمرہ کاظمی نے بتایا کہ مرضی سے شادی کی۔کراچی سے لاپتہ نمرہ کاظمی نے لتڑی شمالی کے نوجوان نجیب شاہ رخ سے نکاح کیا ہے۔
لڑکی نمرہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قاضی ثنااللہ ایڈوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔حافظ فدا حسین نامی نکاح خواں نے نکاح پڑھوایا۔

سوشل میڈیا پر نمرہ کاظمی کی شادی کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہے، سامنے آنے والی ویڈیو سے انداز لگایا جاسکتا ہے کہ شوہر  نجیب شاہ رخ نے ہی اس کو بناکروائرل کیا۔

قبل ازیں  اس کی والدہ کا  کہنا تھا کہ  وہ صبح 9 بجے کام سے گئی واپس گھر  آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود  بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے ہیں۔


 

مزیدخبریں