نکاح نامہ جعلی ہے، دعا زہرا کے والد کا اہم بیان آگیا

25 Apr, 2022 | 06:00 PM

Abdullah Nadeem

 ویب ڈیسک : دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ جعلی ہے، جب تک آئی جی سندھ تصدیق نہیں کریں گے ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ کا سراغ ملنے اور نکاح کی خبروں کے بعد والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی چار دن بعد 14سال کی ہوگی، اگر میری بیٹی سن رہی ہیں تو اسے کہوں گا گھر آجائے، ابھی تک تمام فیک نیوز چل رہی ہیں۔

دعا کے ماموں حیدر علی کا کہنا ہےکہ ہمیں میڈٰیا سے معلوم ہوا ہے کہ دعا مل گئی ہے جب کہ ہماری آئی جی صاحب مشتاق احمد مہر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ دعا ہی ہے یا نہیں۔ ’جب تک آئی جی سندھ ہمیں تصدیق نہیں کریں گے ہم تسلیم نہیں کریں گے کہ یہ ہماری دعا ہی ہے اور اس نے لاہور میں نکاح کر لیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ آئی جی صاحب نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم ایک ٹیم تیار کر رہے ہیں لاہور بھجوانے کے لیے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں تک نکاح نامے کی بات ہے اس پر کہیں مہر نہیں لگی ہوئی ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ جعلی نکاح نامہ ہو۔

مزیدخبریں