(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا، فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا۔
تفصیالت کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف عوامی فلاحی منصوبوں کا پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں، وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا،فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا،وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کا 4 سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا،شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا چار سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔