سوشل میڈیا ٹرولز کے مقابلے میں  وفاقی وزیر خزانہ کا بڑا بیان

25 Apr, 2022 | 04:12 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا ٹرولز کے مقابلے میں  وفاقی وزیر خزانہ بھی کھل کر سامنے آگئے ، مفتاح اسماعیل نے ویڈیو بیان میں اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔
 رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہ  عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے سیاست چمکانے کے لیے مذہب کا استعمال کیا، عمران خان اپنے لئے معروف کی مناسبت سے جبکہ مخالفین کے لیے منکر کی بات کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کے وزراء اور انکی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سفیدجھوٹ بولاگیا کہ خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پرکوئی بات کی ہے،عمران خان کا سیاست کے لیے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، قرآن مجید ہم سب کا ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

مزیدخبریں