طلبا تیاری پکڑیں،محکمہ تعلیم نے میٹرک کی فائنل ڈیٹ شیٹ جاری کردی

25 Apr, 2022 | 03:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک :  طلبا تیارہوجائیں ,  بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن لاہرو نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحان برائے سال 2022 کی فائنل ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
 دسویں جماعت کا پہلا پرچہ 10 مئی منگل کے روز ہوگا ۔ جبکہ اس کے بعد  عربی ، سوکس اور بزنس اسٹڈیز کے پرچے اگلے دنوں میں ہوں گے جبکہ پاکستان اسٹڈیز کا آخری پیپر 25 مئی کو ہوگا۔ اسی طرح نویں کلاس کے پرچے 26 مئی سے شروع ہوں گے اور دس جون تک جاری رہیں گے پریکٹیکل امتحانات 21 جون تا 18 جولائی کے درمیان لئے جائیں گے۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-04-25/news-1650881795-1354.jpg

مزیدخبریں