جعلسازوں سے ہوشیار، واٹس ایپ نے خبردار کردیا

25 Apr, 2022 | 03:08 PM

ویب ڈیسک:پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے تمام صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کچھ صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی 'سپورٹ' اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جو کہ صارف کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیل اور موبائل پر موصول ہونے والا 6 ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات ہیں جب کہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں۔

اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ ' واٹس ایپ سپورٹ' کے نام سے ہوگا جب کہ جعلی پر کوئی بھی نمبر ہوسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ اکاؤنٹس آپ کو صرف واٹس ایپ سپورٹ کے نام سے پیغامات بھیجیں، یہ آپ کے کسی جاننے والے کے نام سے منسوب بھی میسج کرسکتے ہیں لہٰذا آج کل احیتاط برتیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر اس قسم کا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کو 'بلاک' کرکے 'رپورٹ' کریں تاکہ واٹس ایپ اس کے خلاف کارروائی کرے۔

مزیدخبریں