ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنرپنجاب کی صحت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

گورنرپنجاب کی صحت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
کیپشن: Governor Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گورنر پنجاب سرفراز عمر چیمہ صاحب کی طبیعت میں بہتری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سرفراز عمر چیمہ گزشتہ 3 روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اس حوالے سے سینئر فزیشن نے چیک اپ کیا ہے اور اُن کے ٹیسٹ دہرائیں جا رہے ہیں رپورٹ کی بنیاد پر فزیشن فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز کے مطابق گورنر پنجاب کا علاج معالجہ جاری ہے اُن کی طبعیت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب  ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال لایا گیا ۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پیٹ خراب ہونے کے باعث سروسز لایا گیا تھا۔