شواہد نہیں لیکن عمران خان کیخلاف سازش کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جاسکتا، نوم چومسکی

25 Apr, 2022 | 01:18 PM

ویب ڈیسک: عالمی دانشور پروفیسر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف کسی بھی امریکی سازش کے شواہد نظر نہیں آ رہے۔ تاہم اس کو مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا جاسکتا۔

پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف سازش کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جاسکتا لیکن انہوں نے اس سازش کے کوئی بامعنی شواہد نہیں دیکھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر کے سفارتی مراسلے کو کس طرح دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں سمجھتے۔ منطق کے مطابق تو پھر دنیا بھر میں تواتر سے حکومتوں کی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ یہ بے معنی ہے۔

مزیدخبریں