ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مالیاتی اداروں نےپاکستان کیلئے خزانوں کے منہ کھول دئیے،وزیرخزانہ کابڑا انکشاف

عالمی مالیاتی اداروں نےپاکستان کیلئے خزانوں کے منہ کھول دئیے،وزیرخزانہ کابڑا انکشاف
کیپشن: IMF And World Bank
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  انکشاف کیا ہے   کہ آئی ایم ایف کے علاوہ ورلڈ بینک سے بھی بات ہوئی ہے۔ جن سے 'رائز پروگرام' کے تحت چار سو ملین ڈالر ملیں گے جب کہ اتنی ہی رقم چین کا ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے انرجی ریفارم پروگرام پر بھی بات کی ہے جس میں چھ سو ملین ڈالر ملیں گے۔

 امریکی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ  عالمی بینک سے زرعی اصلاحات کے پروگرام پر بھی بات ہوئی ہے، پاکستان اگرچہ زرعی ملک ہے لیکن اس کی زراعت کو ترقی دینے کی گنجائش ہے تاکہ پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر کی زرعی درآمد سے چھٹکارا مل سکے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انرجی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو پروگرام کو ری ڈیزائن کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انرجی اصلاحات پر عمل کے بعد لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کےدوران پانچ ارب ڈالر کمی آئی تھی تاہم اگلے ہفتے سے یہ کمی ختم ہونا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں، حالات سخت ہیں لیکن گزشتہ ستر سال میں پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔