بڑی خبر؛اہم وفاقی وزیر نے مودی کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی

25 Apr, 2022 | 11:58 AM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے نواز شریف کی بیٹی کی شادی پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پاکستان آئے تھے، ان دنوں میری بیٹی کی شادی ہے وہ اس پر بھی آسکتے ہیں لیکن مسئلہ آنے جانے کا نہیں بلکہ تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش کا ہے۔

 وائس آف امریکا کو ایک  انٹرویو میں  پاک بھارت تعلقات  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن درمیان میں دیرینہ مسائل ہیں جن میں کشمیر اہم ترین مسئلہ ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہامجھے بھارت سے کوئی اختلاف نہیں، میرے خود آباؤ اجداد وہاں دفن ہیں لیکن اس وقت بھارت کی آئیڈیا لوجی ایسی ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کے باوجود ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں ۔اور یہ بھارتی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ تعلقات بہتر کرنا چا ہتے ہیں یا نہیں۔

مزیدخبریں