ایکسٹینشن لینے سے انکار؛سی ای او پی آئی اے عہدے سے سبکدوش

25 Apr, 2022 | 11:34 AM

ویب ڈیسک:ایئرمارشل ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایئرمارشل ارشد ملک کی بطور سی ای او پی آئی اے کے عہدے کی تین سالہ میعاد مکمل ہوگئی ہے، انہوں نے سی ای او کے عہدے کے لئے ایکسٹینشن لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ وہ  چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

  پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ارشد ملک کو ایک سال کی ایکسٹینشن لینے کی آفر کی تھی تاہم قومی ایئرلاین کے نئے سی ای او کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مختلف امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے ہیں۔

مزیدخبریں