ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ معطل ہونے والوں میں محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں شامل ہیں جب کہ اسپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔
واضح رہےکہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تشدد کیا تھا جب کہ ہنگامہ آرائی کی زد میں آکر پرویز الٰہی بھی زخمی ہوئےتھے۔