ویب ڈیسک: پنجاب میں سیاسی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئیں۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اتارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے پرچم ساتھ ساتھ لگے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے صرف پی ٹی آئی کے جھنڈے اتارے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتظامیہ کی جانب سے جھنڈے اتارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اتارے جارہے ہیں جبکہ اسی جگہ پی ایم ایل این کے پرچم لگے رہنے دیے جا رہے ہیں۔ ان کا کیا خیال ہے کہ یہ کرنے سے لوگ امپورٹڈ حکومت سے کم نفرت کریں گے؟ #MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/YIbKfpMaa4
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 24, 2022
حماد اظہر نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اتارے جا رہے ہیں جب کہ اسی جگہ مسلم لیگ (ن) کے پرچم لگے رہنے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کا کیا خیال ہے کہ یہ کرنے سے لوگ امپورٹڈ حکومت سے کم نفرت کریں گے؟
کچھ روز قبل لاہور کے مینارِ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالی تھی۔ جلسے کے اطراف میں انٹرنیٹ سست کر دیا گیا تھا جس سے کافی لوگوں کو پریشانی ہوئی تھی۔