الیکشن کمیشن جانبداری الزام، پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت آج ہوگی

25 Apr, 2022 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نا رکھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل تک ہوگی۔

مزیدخبریں