مل ملازم ساتھی کے ہاتھوں بےدردی سےقتل

25 Apr, 2021 | 11:10 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)غالب مارکیٹ میں واقع سنی فلور مل کے ملازم نے جھگڑے کے دوران ساتھی ملازم کو قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔

پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر واقع سنی فلور کے ملازم عباس کا بلال سےمعمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہو گیا ،اس دوران بلال نے پہلے عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اٹھا کر دیوار پر دے مارا ، عباس زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

مزیدپڑھئے: موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو قتل کردیا

 معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں