میٹرک ،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟شفقت محمود نے نیااعلان کردیا

25 Apr, 2021 | 10:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کوروناوائرس کی وجہ سے ملکی حالات نامساعد ہیں، وفاقی وزیرتعلیم نے اپنے ایک نئے بیان میں بتایا کہ اس بار کوئی طالبعلم بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں ہوگا، انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود گزشتہ سال کی طرح اس برس کسی طالبعلم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پرموٹ نہیں کیاجائے گا،طلبا امتحانات کی تیاری کریں تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاس ہوں، انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نےکہاہے اس سال پاکستان میں ٹیچرزاسسٹڈگریڈزنہیں ہونگے۔کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں،پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا.

شفقت محمود کا کہناتھا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا ،صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔

مزید پڑھئے: پنجاب کےمختلف اضلاع میں میٹرک،انٹر کی کلاسزمعطل

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر عوام پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز ماسک نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرسکیں گے۔ تجویز دی گئی کہ جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کئے جائیں گے،دکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دکاندار کو 2000 جرمانہ کیا جا ئےگا،دکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائےگا ،بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ کیاجائےگا۔ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر بھی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں