(حسنین ساجد)نصاب سے اسلامی تاریخ نکالنے کے معاملہ پر مولانا طاہر اشرفی کی متحدہ علماء بورڈ کے پلیٹ فارم سے گفتگو، حکومت کو تحفظات سے آگاہ کردیا، اسلامی تعلیمات اور اقلیتوں کے حقوق پہ کوئی سمجوتہ نہیں کیا گیا، عوام سے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل اور مخیر حضرات سے غریب عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی نصاب اور کورونا ایس او پیز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا نصاب سے اسلامی تاریخ اور اسباق نکالنے کے معاملہ میں ایک خط جاری ہوا جس کے حوالے سے خدشات ہیں، متحدہ علماء بورڈ کا حتمی فیصلہ ہے ایسی کوئی بھی چیز پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ جس نے بھی یہ کام کیا اس کے خلاف ایکشن ہوگا.
مزید پڑھئے: مولانا طاہر اشرفی کا مساجد، مدرسوں کے حوالے سے اہم اعلان
ان کا کہناتھا کہ ایسا کوئی مواد جو اسلامی تعلیمات اور اقلیتوں کےخلاف ہو وہ نصاب کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ قومی اقلیتی کمیشن نے ان سفارشات کو مسترد کیا ہے یہ نہ اقلیتوں کا نہ کسی اور یا سپریم کورٹ کا مطالبہ ہے۔ہمارے ہاں عوام علماء اور حکومت کے اقدامات سے کورونا کے حالات بہتر لیکن بہترین نہیں ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ مساجد انتظامیہ کورونا کو لے کر اقدامات کا انتظامات کررہی ہے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جبکہ شاپنگ مالز اور مارکیٹس بھی بند ہونے چاہئیں۔مولانا طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ دل کھول کر عوام الناس کی مدد کریں،پوری دنیا اس وائرس سے عاجز آ گئی ہے، اللہ سے توبہ اور رجوع کریں۔