فیروز پور روڈکھنہ کے قریب ٹریفک حادثہ,ڈرائیور فرار

25 Apr, 2021 | 08:41 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی رضا)ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے،فیروز پور روڈکھنہ کے قریب ٹریفک حادثہ، سامان سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،سامان سے بھرا ہوا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ ٹرک الٹنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو سائیڈ پر لگایا اور روڈ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا ۔

مزید پڑھئے: کلمہ چوک انڈر پاس پر خوفناک حادثہ، 3نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی

معاشرے میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ  ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

دور  جدید نے  انسانوں کے لئے بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے ہیں وہیں  سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ بھی  ایجاد کی ہیں جو کہ یقیناً  انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے سے  انسان دِنوں  کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔

مزیدخبریں