کورونا کی بگڑتی صورتحال، سپیکر پنجاب اسمبلی کی عوام سے اپیل

25 Apr, 2021 | 07:54 PM

Arslan Sheikh

علی اکبر: چودھری سرور اور چودھری پرویزالہٰی نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، ایس اوپیز پر عمل کریں۔
 گورنر پنجاب چودھری سرور سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گورنر چودھری سرور اور سپیکر چودھری پرویزالہٰی نےشعیب سڈل کے ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی تعلیمی نصاب بارے سفارشات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کورونا سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، ایس اوپیز پر عمل کریں۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ضروری ہو گیا ہے کہ عوام اپنی سرگرمیاں محدود کریں، اس وقت کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کی شرح سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، خطے میں بھی کورونا کی وجہ سے صورتحال نہایت خطرناک ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے موثر نفاذ اور ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کر رہی ہے، ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں