ڈپٹی کمشنر لاہور کا لاک ڈاؤن پالیسی کے حوالے سے بڑا حکم

25 Apr, 2021 | 06:30 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک ان ایکشن، اسسٹنٹ کمشنرز کو لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت، لاک ڈاؤن پالیسی پر عدم عمل درآمد کا ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر ہوگا ۔
 ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے معاملے میں ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے، لاہور کے ہاٹ سپاٹس ایریاز کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کےعلاقوں میں شاپنگ مال، مارکیٹس اور آفسز بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی، کسی بھی قسم کی سوشل یا مذہبی اجتماع پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے،ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئےمتحرک ہے۔ 

دوسری جانب حکومت کی جانب سے لگائے جانیوالے سمارٹ لاک ڈاؤن کو شہریوں نے مذاق بنادیا ہے۔ شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود اچھرہ میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں، دکانداروں کی جانب سے شٹر گرا کر کاروبار کیا جاتا رہا۔ اچھرہ بازار میں ٹھیلوں کی بھرمار ہے اور خواتین و مرد حضرات بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف رہے اور بازار میں احتیاطی تدابیر کابھی خیال نہیں رکھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کمشنر لاہور نے شہریوں کو خبردار کردیا

اتوار کے روز ویکسین سینٹر میں50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کیا۔شہر میں 50 سے 60 سال تک کے 30 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ 60 سے 70سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن بھی جاری ہے۔چینی ویکسین سائنو فارم اور کینسینو بائیو 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی گئی۔ 

مزیدخبریں