مکمل لاک ڈاؤن کب ہوگا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

25 Apr, 2021 | 03:39 PM

Arslan Sheikh
Read more!

سٹی 42:صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے، 91 فیصد آکسیجن میڈیکل سروسز کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20فیصد ہےجبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔  لاہور میں 15 اور راولپنڈی میں 10 مقامات پر لاک ڈاؤن ہے جبکہ پنجاب میں ریسٹورنٹ پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائیننگ بند جبکہ کمرشل سرگرمیاں شام 6 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکے لوگوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیاتو مکمل لاک ڈاؤن لگائیں گے، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 19فیصد ہےجبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ لاہورمیں 874 مریض سرکاری اور 400سےزائدنجی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ 

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اس وقت آکسیجن کی صورتحال تسلی بخش ہے، 91فیصد آکسیجن میڈیکل سروسز کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ الیکٹو سرجری پر اگلے 2 ہفتے کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،  الیکٹو سرجری پر پابندی آکسیجن کی فراہمی مزید بہتر بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔کورونا کی وجہ سے اب صرف ایمرجنسی سرجری کی جائیں گی۔ بھارت ویکسین فراہمی کاسب سےبڑاملک،لیکن شہریوں کی ویکسی نیشن نہیں کرپارہا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضوں کیلئے 2310 بیڈ مختص کئے ہیں، راولپنڈی میں 10 فیصد،  فیصل آباد 27 اور ملتان میں 23 فیصد کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں 2 ہفتے کے دوران 200 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور میں آج 23 نئے وینٹی لیٹرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ لاہور 89 اور راولپنڈی میں 38 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ34 سے 35 ہزار کورونا ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگے گی،  60 سال سے زائد عمر کے شہری 1033 پر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، 60 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو گھر پر ویکسین لگائیں گے۔کورونا ویکسین لگوانے کیلئے جن کے پاس سواری نہیں ان کیلئے اسپیشل بس روٹس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب 3لاکھ 91 ہزار کا کورونا کا اسٹاک اس وقت موجود ہے،  پنجاب حکومت کو 28 تاریخ تک 10 لاکھ کورونا ویکسین اور آئے ملے گی۔ پنجاب میں ویکسین لگانے کی شرح دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے۔9 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔  

مزیدخبریں