ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور بخاری کا بھارتیوں کو کورونا سےنجات کیلئے سورۃ الرحمٰن سننے کا مشورہ

نور بخاری
کیپشن: نور بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اداکارہ نور بخاری نے بھارتیوں کو کورونا سے نجات کیلئے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ دیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ وہاں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہر 4 منٹ میں ایک شخص اس وائرس سے ہلاک ہورہا ہے ایسے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میری دُعائیں بھارت کے ساتھ ہیں، اللہ رحم کرے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھارتی مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سنیں اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورۃ رکھ دیں، گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔‘‘

واضح رہے بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے، بھارت کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔

Sughra Afzal

Content Writer