پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی

25 Apr, 2021 | 01:50 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: سندھ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی میر شہریار خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، میر شہریار خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہریار خان شر کی ملاقات،ملاقات بلاول ہائوس کراچی میں ہوئی۔ ملاقات میں سردار میر شہریار خان شر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار میر شہریار خان شر نے پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرلیں۔ سردار میر شہریار خان شر نے 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہوں گے۔

سردار میر شہریار خان شر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں