مانیٹرنگ ڈیسک: ٹیکنالوجی کے جدید دور میں موبائل فون بنانے والے برانڈز کی جانب سے آئے روز نئے فون متعارف کرائے جارہے ہیں، کسی بھی برانڈ کا فون خریدنے کی بات کی جائےتو صارفین کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ موبائل کا کیمرا، تصاویر بنانے اور ویڈیو شیئرنگ کے ساتھ ساتھ اس میں پرائیویسی کا کوئی ایشو نہ ہو۔ لہٰذا سیکیورٹی کے اعتبار سے آئی فون کو تمام برانڈز پر فوقیت حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز ڈیجیٹل صارفین کو نقصان پہنچانے کیلئے آئے روز نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، لیکن اس بار آئی فون کے اربوں صارفین ہیکرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن یونیورسٹی ٹیک نیشے کے ماہرین نے آئی فون میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز ایئر ڈریپ نامی فیچر کو استعمال کرکے کسی بھی صارف کے فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔ آئی فون کے اس فیچر کے ذریعے ہیکرز وائی فائی سے منسلک ڈایوائس کو آسان ہدف بناسکتے ہیں۔
ہیکرز نے لنکڈ ان کے کروڑوں صارفین کو مشکل میں ڈال دیا
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فیچر میں اس خامی کے باعث ہیکرز کو صرف فزیکل پراکسیمٹی کی ضرورت پیش آتی ہے، جس سے وہ نہ صرف آئی فون بلکہ ایپل کے لیب ٹاپ، کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر کے صارف کا فون نمبر، ای میل سمیت دیگر ذاتی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو جہاں خبردار کیا ہے وہیں صارفین کو ہیکرز کے ہاتھوں محفوظ ہونے کا حل بھی بتادیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہیکرز سے بچنے کے لئے پرائیوٹ ڈراپ کا استعمال کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے قریب ہے، ماہرین نے بتایا کہ تقریباً تمام صارفین ہی ایئرڈراپ فیچر استعمال کررہے ہیں۔
یہ بھی ہڑھیں: فیس بک کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات لیک