(ویب ڈیسک)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کے بعد چکن کو پھر پر لگ گئے، مرغی کا گوشت 357روپے سے بڑھ کر 364 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 243روپے جبکہ پرچون ریٹ 251روپے فی کلو تک جا پہنچا۔ فارمی انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے، 145روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ انڈوں کی پیٹی 4230 روپے کی ہو گئی۔
برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے محروم ہوجائے گا ۔
برائلر گوشت پھر مہنگا،قیمت آسمان کو چھونے لگی
25 Apr, 2021 | 12:02 PM