کورونا وائرس کے خلاف فلمی ستارے بھی میدان میں آ گئے

25 Apr, 2021 | 11:16 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، دنیا کا کوئی بھی شعبہ اس وائرس کے اثر سے محفوظ نہیں۔لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں اسی سلسلے میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کوویڈ19 وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے- بھارت میںہسپتالوں کے بیڈ، آکسیجن سلنڈر اور ادویات کی کمی سے کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے جسے دیکھ ریا چکرورتی کافی جذباتی ہوئی ہیں۔
ریاچکروتی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مشکل وقت پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ان سب کی مدد کیجئے جن کی کرسکتے ہیں۔ میں اگر کسی کام آسکتی ہوں تو مجھے انسٹا پر ڈائریکٹ میسج کریں۔
 بھارتی فلموں کے مشہور اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دو ران رتیش دیش مکھ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہن کر ہی گھر سے باہر جائیں اور اپنا خیال رکھیں۔رتیش دیش مکھ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔اس میں وہ اپنے مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے بھارت میں گزشتہ دنوں ایک ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں 13افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مزیدخبریں