(حسن خالد)لاہور میں گرمی پھر سے زور پکڑنے لگی،صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق آسمان پر چھائے بادل ہٹتے ہی ایک بار پھر سے سورچ پوری آب و تاب سے چمکنے لگا اورگرمی زور پکڑنے لگ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے جبکہ آج موسم بتدریج گرم رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین چار روز سے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے تھے ،کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے شہرکا موسم دلفریب ہو گیا تھا جبکہ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہی تھیں۔
رمضان کے پہلے عشرے میں ہی موسم میں خوشگوار تبدیلی سے روزہ داروں کو پیاس کی شدت میں کمی کا احساس رہا جبکہ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے تھے۔ شہر میں ہونے والی کہیں ہلکی اور تیز بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت بھی معمول سے کم ہو گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سورج اپنی پوری آب و تاب سے چمکنے لگا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ موسم بتدریج گرم ہی رہے گا۔
بہت کر لیا موسم انجوائے،اب تیار ہوجاﺅ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
25 Apr, 2021 | 09:54 AM