( عرفان ملک، فخر امام ) سی سی پی او آفس میں پرموشن بورڈ کا اجلاس، بورڈ نے 398 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی عبادات نثار نے شرکت کی۔
اجلاس میں تین سو اٹھانوے پولیس اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ میرٹ پر بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران چیکنگ کے عمل میں 01 لاکھ 81 ہزار 792 شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 2083 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔
اسی طرح 01 لاکھ 70 ہزار 433 گاڑی و موٹر سائیکل مالکان کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 4872 ٹیکسیز، 6974 گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا جبکہ شہریوں سے شارٹ بانڈز لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار، بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز ناکوں پر اور دوران ڈیوٹی ہی افطاری کی۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کیسے بھی حالات ہوں، فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
روزے کے دوران تمام دن سڑکوں پر فرائض کی انجام دہی کے لیے اہلکار اپنے کام میں مگن ہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار مختلف شاہراہوں پرعوام کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے افطار سے قبل ہر شہری اپنے گھرخیریت سے پہنچ جائے۔